• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے سری لنکا کے دورے پر کتنا خرچہ آیا؟

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سادگی و کفایت شعاری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کر دی۔

ڈاکٹر شہباز گِل کی جانب سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا سے متعلق تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن میں انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے موازنہ کیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2016ء میں سری لنکا کے دورے کے دوران  274,000.00  خرچہ کیا تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے دورے کے دوران صرف 34,000 ڈالر خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2016ء میں نواز شریف کے دورے کی نسبت وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں زیادہ کام ہوا زیادہ ملاقاتیں ہوئیں اور زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورۂ سری لنکا گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا ہے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کی گئی تھیں۔

تازہ ترین