• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن وزیر کھیل عمران خان سے کرکٹ بیٹ کا تحفہ پاکر خوش

سری لنکا کے وزیر کھیل نمل راجاپکسے  وزیر اعظم  عمران خان کے دستخط شدہ  بلے کا تحفہ پاکر خوش ہوگئے۔

سری لنکن وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے اردو زبان میں ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

نمل راجاپکسے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے اس دستخط شدہ تحفے کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں اور ان کے اس پیار اور محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

سری لنکن وزیر نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں  ان کی عمر درازی اور زندگی میں کامیابی کے لیئے ہمیشہ دعا گو ہوں۔

تازہ ترین