• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشان کھتر کی شاہد کپور کو سالگرہ پر بچپن کی تصویر کیساتھ مبارکباد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار شاہد کپور نے گزشتہ روز اپنی 40 ویں سالگرہ منائی اور ان کی سالگرہ پر جہاں بولی وڈ فلم انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی گئی وہیں ان کے سوتیلے بھائی اداکار ایشان کھتر نے بھی شاہد کپور کو منفراد انداز میں مبارکباد دی۔ایشان کھتر نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہد کپور کی حالیہ تصویر کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں شاہد کپور ایشان کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔تصویر کے ہمراہ ایشان کھتر نے شاہد کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نام ایک پیغام بھی شیئر کیا۔ایشان نے لکھا کہ زندگی کیسی ہے پہیلی ہائے ،کبھی تو ہنسائے کبھی یہ رلائے لیکن اس سب کے ساتھ میں ہمیشہ آپ سے پیار کرتا رہوں گا بڑے بھائی:سالگرہ مبارک۔ خیال رہے کہ شاہد کپور بالی وڈ اداکار پنکج کپور اور نیلما عظیم کے صاحبزادے ہیں، نیلما نے پنکج کپور سے اس وقت طلاق لی جب شاہد کپور صرف 3 سال کے تھے جب کہ علیحدگی کے بعد شاہد کپور اپنی والدہ کے ساتھ رہے۔بعد ازاں نیلما نے راجیش کھتر سے شادی کی جن سے ان کے دوبیٹے ہیں جن میں سے ایک ایشان کھتر ہیں۔

تازہ ترین