• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم ولادت حضرت علیؑ پر جلوس آج نکالا جائے گا، متبادل را ستوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم ولادت حضرت علی کرم ﷲ وجہہ کے سلسلے میں 13رجب المرجب 26فروری کو ایک جلوس نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پزیر ہوگا، ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق جلوس کا روٹ،غفور چیمبر ، عبدﷲ ہارون روڈ، شارع عراق، زیب النساء اسٹریٹ، آغا خان روڈ، ایم اے جناح روڈ، فادر جیمنس روڈ تا شاہ خراساں،متبادل راستےبہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے گرومندر سولجر بازار نمبر 3سگنل ، سولجر بازار نمبر 2سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں،ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے والے ٹاور ، فریسکو، عید گاہ چوک سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو ڈاکخانہ سے بائیں جانب جوبلی سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا،یا تبت سینٹر دائیں جانب ریگل چوک کی طرف جا سکیں گے،عبدﷲ ہارون روڈ استعمال کرنے والے فوارہ چوک ، زیب النساء مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کو پیراڈائز سگنل سے بائیں جانب پاسپورٹ آفس یا دائیں جانب صدر یا لکی اسٹار کی طرف موڑ دیا جائے گا،آغا خان سوئم روڈ استعمال کرنے والے نشتر روڈ، گارڈن باغیچہ سے آنے والی ٹریفک کو گارڈن چوک سے دائیں جانب ایم اے جناح ، تبت چوک سے بائیں جانب ریگل چوک سے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے،عوام سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ (صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی ) نشتر روڈ (گارڈن باغیچہ سے لسبیلہ )اور بہادر یار جنگ روڈ (گرومندر سے سولجر بازار 1 نمبر سگنل سے انکل سریا) کے متبادل راستوں کا انتخاب کریں ۔

تازہ ترین