• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 541 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 502 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 849 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 88 لاکھ 73 ہزار 741 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 22 ہزار 285 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 558 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 42 ہزار 393 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 57 ہزار 408 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 322 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ70 ہزار 222 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 323 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 728 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 65 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 44 ہزار 32 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 496 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 35 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 101 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 296 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین