• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکار تنقید کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوبصورت لباس میں ملبوس بڑی ہی دلکش لگ رہی ہیں۔


میرا نے اپنی دلکش تصویر پر اداکاروں کے موجودہ مسائل کو بیان کرتا کیپشن لکھا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’ناقدین کی تنقید کا نشانہ بننے کے لیے ہی اداکار بنائے جاتے ہیں۔‘

میرا نے لکھا کہ ’آج کل تنقید کا شکار بننا، ہم اداکاروں کے لیے ایک روزمرہ کی کہانی بن گئی ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اداکار بھی عام لوگوں کی طرح سخت اور نرم مزاج کے ساتھ جذبات رکھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل میرا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔

میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کیے گئے تھے، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔

دورانِ انٹرویو میرا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

تازہ ترین