• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی نے نکالے گئے وزیر کو بلالیا

پیسے لے کر ووٹ دینے کے الزام پر وزارت سے نکالے جانے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی سلطان محمد خان کو وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی فیصلوں کی تائید کر دی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سلطان محمد خان سے ملاقات کی ہے تو انہوں نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی ساکھ پر سمجھوتا کیا ہے۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے فیصلہ دے کر الیکشن کمیشن نے قابل تعریف کام کیا۔

تازہ ترین