• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد سنیما صنعت عروج پر

کراچی (نیوزڈیسک) چین میں کوروناوائرس پر بڑی حد تک قابو پائے جانے کے بعد سنیما صنعت عروج حاصل کر رہی ہے۔ رواں ماہ چین میں ریکارڈ فلموں کے ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں۔ جن کی مجموعی مالیت 11.2 ارب یووان (1.7 ارب ڈالرز) بنتی ہے۔ چین نے گزشتہ برس امریکی فلمی صنعت کو پیچھے چھوڑا تھا، جب کوروناوائرس کی وجہ سے امریکا میں بڑی تعداد میں سنیما گھر بند ہوگئے تھے۔ چین میں پولی سنیما کے مارکیٹنگ مینیجر چوڈونگ لی کا کہنا تھا کہ عوام کو نئے قمری سال کے موقع پر بیجنگ میں رہنے کی ترغیب دی گئی تھی جس کی وجہ سے سنیما جاکر فلمیں دیکھنا اولین ترجیح بن گیا تھا۔

تازہ ترین