• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ وڈیو اسکینڈل‘ کم ووٹوں پر منتخب سینیٹرز کی طلبی‘ پی پی کا انکار

اسلام آباد(ایجنسیاں ) سینیٹ ویڈیو لیک اسکینڈل پر وزارتی کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو طلب کر لیا ۔ کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنیوالے ممبران اسمبلی کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔ کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونے والے سینیٹر روبینہ خالد، پہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو نوٹس بھیجے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ارکان وضاحت دیں کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔ نوٹس کے مطابق سات دن میں تحریری طور پر یا کمیٹی پیش ہو کرمؤقف دیں ‘سینیٹرز وضاحت کریں کے وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں۔

تازہ ترین