• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمیسی اسٹاف کو بھی کوروناوائرس کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کی حیثیت دی جائے

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فارمیسی اسٹاف کو بھی کوروناوائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی حیثیت دی جانی چاہیئے۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے جاری اعلامیے میں احسن بختاوری، طارق سعید، قیصر مسعود، عارف یار خان اور ملک اشفاق کا کہنا تھا کہ فارمیسی اور میڈیکل اسٹاف کو کورونا ویکسین لگانا ضروری ہے کیوں کہ اسٹاف مشکل حالات میں فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے۔ تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر ان کا اسٹاف محفوظ اور صحت مند نہیں ہوگا تو فارمیسیز کا کاروبار بھی متاثر ہوگا اور عوام تک ادویات کی فراہمی متاثر ہوگی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر فارمیسی اسٹاف کی ویکسینیشن کرے تاکہ ان کا کورونا وائرس سے تحفظ یقینی ہوسکے۔

تازہ ترین