• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں نوٹوں سے ووٹ خریدنے کی کوشش ناکام بنا دی، عثمان بزدار

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے پنجاب سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ق) کے سینیٹ امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میںحکومتی اتحاد کے سینیٹرزکابلامقابلہ منتخب ہوناہماری کامیاب حکمت عملی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب میں نوٹوں کے ذریعے ووٹ خریدنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔ منڈیاں لگانے والوں کے ارمانوںپر اوس پڑ گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکومتی اتحاد کے نومنتخب سینیٹرز سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چوہدری،عون عباسی بپی، بیرسٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا تیموراورکامل علی آغاکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں جمہوری روایات کو مضبوط کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے سینیٹ الیکشن میںکرپٹ پریکٹسزکرنے کی ہر سازش ناکام بنائی۔پنجاحکومتی اتحادکے امیدواروں کابلامقابلہ منتخب ہونا نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔امید ہے کہ نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں اپنا بھر پور جمہوری کردارادا کرینگے۔

تازہ ترین