آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

غیرقانونی بھرتیاں،سابق اسپیشل سیکرٹری تعلیم سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 294 افراد کی غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث سابق اسپیشل سیکرٹری تعلیم نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔جمعہ کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کی نیب انکوائری اور ضمانت سے متعلق سابق اسپیشل سیکرٹری تعلیم نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواستوں پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا دیا۔ فاضل عدالت نے سابق اسپیشل سیکرٹری تعلیم نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، ملزمان میں محمد علی، ناز پروین، محمد علی شاہ،ڈاکٹر کیشور کمار،مشتاق احمد خالد سلیمان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید