• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے سابق بادشاہ نے 40 لاکھ یورو سے زائد کا بیک ٹیکس بل ادا کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپین کے سابق بادشاہ جوان کارلوس، جنہوں نے کئی اسکینڈلز کے دوران اگست میں ملک چھوڑ دیا تھا، کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے 40 لاکھ یورو (4.9 ملین ڈالرز) سے زائد کا بیک ٹیکس بل (گزشتہ مالی سالوں کے لئے ادا نہ کیا گیا ٹیکس) ادا کردیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں سابق بادشاہ کی جانب سے یہ اس طرح کی دوسری ادائیگی تھی۔ وکیل جیویئر سانچے جنکو کا کہنا ہے کہ 4.4 ملین یورو کی رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی بشمول سود کی ادائیگی اور جرمانے سفر اور دیگر اخراجات سے متعلق مالی فرائض پر مبنی تھی جنہیں ایک فاؤنڈیشن کی جانب سے ادا کیا گیا تھا جس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین