آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسلام آباد، سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے بچانے کیلئے چو کیاں قائم

اسلام آباد(نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے بچانے کیلئےسید پور،مارگلہ ہلز،شاہ اللہ دتہ،چونترہ،بری امام سمیت دیگر علاقوں میں مستقل بنیادوں پر چو کیاں قائم کرد یں ۔ غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی مؤثر روک تھام کیلئے 10سے زائد نگران ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں ۔ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرانتظامیہ کو رپورٹ پیش کریں گی۔سی ڈی اےگزشتہ کئی ماہ سے قبضہ مافیا،غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے کارروائیاں کررہی ہے،تاہم بااثر قبضہ مافیا آپریشن کے بعد دوبارہ غیر قانونی اقدام شروع کردیتا ہے۔اس مرتبہ ادارے نے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے بچانے اور غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے مؤ ثر اقدام کرتے ہوئے شہر بھر کے اہم مقامات پر نگران ٹیمیں قائم کردیں ۔ادارے کے شعبہ انفورسمنٹ کے زیرنگرانی ٹیمیں بلاناغہ صبح اور شام کی دوشفٹوں میں خدمات سرانجام دیں گی۔ٹیمیں شہر میں پٹرولنگ بھی کریں گی اورشعبہ انفورسمنٹ کو روزانہ کی بنیاد رپورٹ پیش کریں گی۔
اسلام آباد سے مزید