آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسلمان متحدہوکراسلام دشمنوں کی سازش ناکام بنادیں‘مولاناعبدالخبیر آزاد

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی /خطیب بادشاہی مسجد مولاناعبدالخبیر آزاد نے مرکزی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلام میں دہشت گردی، تشدد اور انسانیت کے خلاف جرائم کی گنجائش نہیں ہے مسلمان متحد ہو کر اسلام دشمنوں کی سازشیں ناکام بنادیں یہودونصاریٰ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں جدیدمیڈیانے مسلمانوں کے ذہنوں میں ایسازہربھردیاہے کہ انہیں نفس پرستی سے فرصت ہی نہیں ہماری نئی نسل ایمان اورروحانیت سے عاری ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اسلام کا پہلا سبق ہے کہ اسلام مذہب کے نام پر کسی سے بھی نفرت کا درس نہیں دیتا بلکہ امن وسلامتی اور احترام انسانیت کا درس دیتاہے اور جو لوگ اسلام کے نام پر جنگ و جدل، قتل وغارت ، نفرت وکینہ اور بغض وعداوت کی دعوت دیتے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کررہے ہیں یہ وقت ہے کہ ہم شرپسند عناصر کے مقاصد ناکام کردیں ہمیں قرآن پاک اور حدیث شریف پر عمل کرنے کی شدید ضرورت ہے قبل ازیں مرکزی جامع کےامام خطیب مولاناانوارالحق حقانی نے مولاناعبدالخبیر آزاد کااستقبال کیا۔
کوئٹہ سے مزید