آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سپیرہ راغہ روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن ،آغاعمر شاہ، جنرل سیکرٹری پشین میر وائیس کاکڑایڈووکیٹ صدر تحصیل ناناصاحب، شاہ مسعود کاکڑ ،ماسٹر نذیر غرشین علائو الدین غرشین ،عبید غرشین رفع اللہ تارن اور نعیم جان نے بیان میں کہا ہے کہ چند نام نہاد عناصرترقیاتی کاموں کی بجائے سپیرہ راغہ روڈ جو مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں منظور ہواپراپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ9سال سے مذکورہ روڈ کا کام عدم تکمیل کا شکار ہے جس سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ کا کام جلد مکمل کرکے عوام کی مشکلات کم کی جائیں۔ انہوں نے بیان میں ۔رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اختر حسین لانگو نے اسمبلی فلور پر سرکاری کالونیوں کو گرانے کی مخالفت اور مالکانہ حقوق کی بات کی جس پر ہم اہلیان جونیئر وسینئر کالونی اوروحدت کالونی کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)سرکاری کالونیوں میں رہائش پذیر عوام کو کسی صورت بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی اور ہر فلور پر ان کے حق کیلئے آواز بلند کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید