• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کے استعفیٰ سے اخبار فروش یونین کا الیکشن بورڈ تحلیل

لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین اور مجلس عاملہ نے 20فروری کو اجلاس میں الیکشن بورڈ تشکیل دیا تھا جس میں چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار لون، جنرل سیکرٹری چوہدری عاشق کو منتخب کیا گیا تھا۔ 8ممبران الیکشن بورڈ بھی بورڈ کا حصہ تھے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان سمیت 6دیگر شہروں سے بھی ممبران لئے گئے تھے۔ گزشتہ روز الیکشن بورڈ کے چیئرمین اور دیگر 4ممبران نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ یونین کے جنرل سیکرٹری اور معاون خصوصی ٹکا خان آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن محمد الیاس کو پیش کیا جس کی وجہ سے آئینی طور پر الیکشن بورڈ تحلیل ہوگیا ہے۔ اخبار فروش یونین لاہور اپنے مجلس عاملہ میں نیا الیکشن بورڈ تشکیل دے گی ۔
تازہ ترین