• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل کے بھارت میں چرچے

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کی پاکستانی ہمشکل آمنہ عمران کی بھارت میں دھوم مچ گئی۔

بالی ووڈ سُپر اسٹار ایشوریا رائے بھارت کی سب سے خوبصورت خواتین میں سے ایک ہیں۔ انہیں ’خوبصورتی کا مظہر‘ سمجھا جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی مقبولیت کا دور جلد ختم ہونے والا نہیں ہے۔

اب بھارتی میڈیا پر پاکستانی بلاگر آمنہ عمران کی تصویریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جو بالی ووڈ سُپر اسٹار ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہے کہ دیکھنے والا بھی دھوکا کھا جائے۔

ان کی ہرنی جیسی آنکھوں سے لے کر ان کے ہونٹوں تک، آمنہ اور ایشوریا کی مماثلت کافی غیر معمولی ہے۔

اب آمنہ عمران نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف بھارتی اخبار ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا۔


مذکورہ خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آمنہ عمران نامی بلاگر ہیں جو ہوبہو بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن جیسی لگتی ہیں۔

آمنہ عمران نے اپنی تصویریں بھی ایشوریا رائے کے منفرد اندار بھی کھینچوائی ہوئی ہیں جبکہ وہ اداکارہ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں۔

آمنہ عمران کی تصویریں دیکھنے کے بعد بھارتی دنگ رہ گئے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں پاکستانی بلاگر کی تصویروں کو شیئر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آمنہ عمران یوں اچانک سرحد پار اس قدر مقبولت ملنے پر بےحد خوش ہیں اور اس کا اندازہ اُن کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا اور اس کے بعد سے وہ بالی ووڈ کے مشہور چہروں میں سے ایک بن گئیں۔

ایشوریا رائے بچن نے سال 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی ہے۔ 

تازہ ترین