• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزراءاور معاونین خصوصی کی دی ڈیموکریٹس پینل کو مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزراءاور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد،صوبائی وزراء، ناصر حسین شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، مکیش کمار چاولہ،ہری رام کشوری لالاور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی سید قاسم نوید قمر اورڈاکٹر کھٹو مل جیوننے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات برائے سال2021-22کے لئے ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دی ڈیمو کریٹس پینل کے صدر کے راشد عزیز ،نائب صدور کے امیدوار محمد اسلم خان اور وکیل الرحمٰن اور انفارمیشن سیکرٹری حماد حسین سمیت تمام کامیاب عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں اور قوی امید ہے کہ صحافی برادری معاشرے کی اصلاح میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

تازہ ترین