• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ، ولیمسن اور پیٹ کمنز پہلے نمبر پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے اتوار کو ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔ ٹیسٹ بیٹسمینوں کی پہلے سات نمبر کی رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہو ا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹڑیلوی اسٹیو اسمتھ کا دوسرا مارنوس لبوشین کا تیسرا اور جو روٹ کا چوتھا ،ویرات کوہلی کا پانچواں بابر اعظم چھٹے اور ہنری نکلز ساتویں نمبر پر موجود ہیں روہت شرماچھ درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے۔بولروں میں پیٹ کمنز کا پہلا اور نیل ویگنر کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ ایشون تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

تازہ ترین