• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی نے متوسط طبقے کواعلیٰ ایوانوں میں بھیجا‘ ساجد ترین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی این پی کے سینیٹ امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کا المیہ رہا ہے کہ یہاں متوسط طبقے کے لوگوں کو کم موقع ملا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں جاکر صوبے اور اپنے عوام کے مسائل اجاگر کریں تاہم بی این پی نے صوبے کی نمائندگی کیلئے متوسط طبقے کے سیاسی کارکنوں کو اعلیٰ یوانوں میں بھیجا ہے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بی این پی کی طویل سیاسی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سردار عطاء اللہ خان مینگل سے لیکر آج تک پارٹی نیپ کا تسلسل رہی ہے پارٹی نے ملک گیر قوم پرست ، وطن دوست اور جمہوری جماعتوں کو یکجا کیا ہے یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے موجودہ حالات میں جب سینیٹ کیلئے ایک ووٹ کروڑوں روپے میں فروخت ہورہا ہے پارٹی نے اپنے سیاسی کارکنوں کو سینیٹ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
تازہ ترین