• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر فیملی اور فینز کو قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کی جانب سے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی سالگرہ پر بےشمار پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے رات گئے ٹرینڈ سیٹ کر کے سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیملی اور پرستار ان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔


شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ واقعتاً ملتان سلطانز کے ساتھ وقت کو انجوائے کررہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ ایسی پرفارمنس پیش کریں جو ٹیم کو فتح دلائے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، 1996 میں اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پردنیا کی تیز ترین سنچری بنا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین