• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر، میزبان و ہدایتکار فہد مصطفیٰ کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ہمشکل قرار  دیاجا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اظہار رائے کی آزادی کے سبب ہر انسان جو سوچتا، سمجھتا یا پسند کرتا ہے اُسے فوراً سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیگر انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ بھی شیئر کرنے لگتا ہے جس میں سے اکثر پوسٹس وائرل ہو کر ٹرینڈ بن جاتی ہیں۔

حال ہی میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فہد مصطفیٰ کی ایک تصویر پر انہیں ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کا ہم شکل قرار دے دیا گیا ہے۔

اس موازنے کو سوشل میڈیا کے سیکڑوں صارفین کی جانب سے صحیح قرار دیا جا رہا ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ ان دونوں میں کسی قسم کی کوئی مشابہت نہیں ہے ۔


دپیکا پڈوکون اور فہد مصطفیٰ کے موازنے کی یہ پوسٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین