• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سی ای او کی بھرتی کیخلاف آئیسکو ملازمین کا احتجاج جاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی بھرتی کیخلاف آئیسکو ملازمین دوسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے۔ اتوار کو ملازمین نے پرائیویٹ چیف کی بھرتی کیلئے انٹرویو کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ پیر کے روز بھی تمام آئیسکو سرکلز سے آئیسکو انجینئرز سمیت سینکڑوں ملازمین مین گیٹس پر دھرنا دیئے بیٹھے رہے جو شام 5بجے تک جاری رہا۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے قائدین جاوید اقبال بلوچ‘ محمد عمران خان، طارق نیازی نے اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین