آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسد اچکزئی کےسفاک قاتل انسان کہلانے کے لائق نہیں،لقمان کاکڑ

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ اور محمد سلیمان کاکڑ نے ایک بیان میں اسد اچکزئی کے بے رحمانہ قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کوناقابل قبول قرار دیا ،انہوں نے کہاکہ اسد خان اچکزئی کو اغواءاور بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک عناصر کسی صورت انسان کہلانے کے لائق نہیں، دکھ و رنج اور کرب کے ان لمحات میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں شریک ہیں ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ شہید اسد خان اچکزئی کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔ انہو ں نےعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کے کزن اسد خان اچکزئی کے ناروا قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا علاوہ ازیں انہو ں نے ان کے آبائی گائون چمن جا کر ان خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فر مائے۔
کوئٹہ سے مزید