• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقالات پرپابندی ہٹانے کاخیرمقدم کرتے ہیں،حمیداکبر

پشاور(وقائع نگار)ممتازسماجی شخصیت وسابق ڈسٹرکٹ ممبرحمیداکبرخان آفریدی نے وزیر بلدیات اکبرایوب خان کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں انتقالات پرعائد پابندی ہٹانے کے اقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر بلدیات کے اس فیصلہ سے پراپرٹی کے کاروبارسے وابستہ افرادکونہ صرف روزگارکے مواقع فراہم ہونگے بلکہ حکومت کوانتقالات کی مدمیں خاطرخواہ آمدن حاصل ہوگی،ان خیالات کااظہارانہوں نے یاسین آبادمیں اپنی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا،جس میں احسن اکبرخان آفریدی،حاجی نائب خان سمیت دیگرشرکت کی،حمیداکبرخان نے کہاکہ حکومت نے ہاؤسنگ سوسائٹیزکے لئے این اوسی کی شرط رکھی تھی. جس کی وجہ سے تناؤ کاماحول پیداہوگیاتھا،انہوں نے کہاکہ این اوسی ہولڈرزہاؤسنگ سوسائٹیزکے انتقالات پرپابندی ہٹانے کے حکومتی فیصلہ سے پراپرٹی کے کاروبارکوفروغ ملے گا.
تازہ ترین