• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی گالفر ٹائیگرووڈز اپنے ساتھی گالفرز اور فینز کی محبت دیکھ کر خوش ہوگئے، گالفرز نے لال شرٹ اور بلیک پینٹ پہن کر حادثے میں زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

لال شرٹ اور بلیک ٹراؤزر گالف کی دنیا میں پہچان ہے امریکن گالفر ٹائیگر ووڈز کی جو گزشتہ ہفتے حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔

پندرہ بڑے اعزاز جیتنے والے ٹائیگرووڈز کو اتوار کے ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں روری میکلورائے ،موریکووا سمیت مختلف گالفرز نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ، میجر چیمپئن ایونٹ میں شریک گالفرز اور فینز نے لال اور بلیک کامبی نیشن زیب تن کیا ۔

یہ منظر ٹائیگر ووڈز نے ٹیلی ویژن پر دیکھا اور سوشل میڈیا پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں جس طرح سب نے ان کی مدد کی ہے ، وہ اس سے بہت خوش ہیں ، ٹی وی پر سب کوریڈ شرٹ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے ۔

تازہ ترین