• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی اداکارہ نے 5 میٹر لمبا عروسی گاؤن پہن کر سب کو حیران کردیا

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکیوں کی اپنے شادی کے حوالے سے یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا عروسی لباس سب سے منفرد ہو اور وہ اپنے اس خاص دن سب سے خوبصورت لگیں۔حال ہی میں تھائی اداکارہ سریریتا جینسین کی شادی ہوئی جس میں انہوں نے 5 میٹر لمبا عروسی گاؤن زیب تن کر کے سب کو حیران کر دیا۔تھائی اداکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر مائیکل کنکو کا ڈیزائن کردہ عروسی لباس زیب تن کیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی لمبائی 5 میٹر تھی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ تھائی اداکارہ سریرتا جینسین انڈونیشیا میں پیدا ہوئی تھیں جس کے بعد وہ متعدد میگزین کے سرورق کی زینت بننے کے ساتھ میوزک ویڈیوز میں بھی جلوگر ہوئیں۔

تازہ ترین