• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینجلینا جولی کی زیرِ ملکیت چرچل کی پینٹنگ ایک کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی کی زیرِ ملکیت ایک ʼتاریخی پینٹنگ ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہو گئی ہے۔یہ پینٹنگ برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل نے بنائی تھی جس میں انہوں نے مراکش کی کتبیہ مسجد کے مینار اور اس کے ارد گرد کے علاقے کی منظر کشی کی تھی۔یہ پینٹنگ پیر کو لندن کے ایک میوزیم میں ہونے والی نیلامی کے دوران 82 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کی گئی۔ نیلامی سے قبل تصویر کی مالیت کا تخمینہ 15 سے 25 لاکھ پاؤنڈ لگایا گیا تھا۔ تاحال اس پینٹنگ خریدنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ماضی میں بھی ونسٹن چرچل کی بنائی گئی کئی پینٹنگز فروخت ہو چکی ہیں اور اب تک ان کی سب سے مہنگی پینٹنگ 18 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوئی تھی۔ لیکن اب اینجلینا نے اپنے پاس موجود پینٹنگ فروخت کر کے چرچل کی مہنگی ترین پینٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔پینٹنگ میں نظر آنے والی تصویر مراکش میں بارہویں صدی میں تعمیر کی جانے والی ایک مسجد کی ہے جس کے عقب میں پہاڑ ہیں۔ پینٹنگ میں غروبِ آفتاب کا منظر دکھایا گیا ہے۔یہ وہ واحد پینٹنگ ہے جسے برطانوی وزیرِ اعظم نے 1939 سے 1945 کے دوران ہونے والی دوسری جنگِ عظیم کے زمانے میں بنایا تھا۔ چرچل نے اسے جنوری 1943 میں کاسابلانکا کانفرنس کے بعد مکمل کیا تھا۔چرچل نے اس کانفرنس کے بعد یہ پینٹنگ امریکی صدر روزویلٹ کو اپنی اس ملاقات اور دورے کی یادگار کے طور پر تحفے میں دے دی تھی۔روزویلٹ کی 1945 میں وفات کے بعد اس پینٹنگ کو ان کے بیٹے نے فروخت کر دیا تھا۔ اگلے 65 برسوں تک مختلف افراد کی ملکیت رہنے کے بعد بالآخر 2011 میں ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور اُن کے شوہر بریڈ پٹ نے اسے خرید لیا تھا۔اینجلینا اور بریڈ پٹ کی 2016 میں علیحدگی کے بعد یہ بات موضوعِ بحث تھی کہ ان کے جمع کیے گئے ۔

تازہ ترین