• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس فلپ کو سینٹ بارتھلو میو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا

لندن (جنگ نیوز) ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ کو سینٹ بارتھلو میو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے لندن کے کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں داخل تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق ڈاکٹر 99 سالہ پرنس فلپ کے انفیکشن کا علاج کررہے تھے، وہ پہلےسے دل کے عارضہ میں مبتلا پرنس کے دل کے معائنہ بھی کریں گے۔ ان کی حالت بہتر ہے اور علاج کے اثرات نظر آرہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ رواں ہفتہ کے اختتام تک ہسپتال میں رہیں گے۔ پرنس فلپ جون میں اپنی ایک سو سالہ سالگرہ منائیں گے۔ انہیں طبیعت کی خرابی کے سبب 16 فروری کو ہسپتال لایا گیا ، اختتام ہفتہ پر پرنس آف ویلز نے ہسپتال کا دورہ کرکے اپنے والد کے ساتھ نصف گھنٹہ گزارا تھا۔ پرنس فلپ کے ہسپتال میں قیام کے دوران شاہی خاندان کے افراد اور خود ملکہ بھی اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق ادا کررہی ہیں۔ پرنس فلپ اپنی صحت کے سبب 2017ء میں شاہی مصروفیات سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔
تازہ ترین