• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن کو مشتعل سکھ نے گھیر لیا،بدتمیزی بھی کی


بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو کسان احتجاج کی حمایت نہ کرنے پر مشتعل سکھ نے گھیر کر خوب بدتمیزی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان احتجاج کے حمایتی سکھ شہری نے اجے دیوگن کی گاڑی ممبئی کے فلم سٹی کے گیٹ پر روکی اور بھرپور احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجی کسان مسلسل ویڈیو بناتا رہا جبکہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اجے دیوگن اضطراب کا شکار رہے۔

ویڈیو بناتے ہوئے اجے دیوگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے شخص نے کہا کہ یہ پنجاب کے خلاف اور دشمن ہیں، یہ دیکھو جسے شرم ہی نہیں۔

احتجاج کرنے والےشخص کی شناخت راجدیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بھی بھارتی پنجاب سے ہے۔ اس شخص نے 15 منٹ تک اجے دیوگن کو فلم سٹی کے گیٹ پر روکے رکھا۔

اداکار اجے دیوگن کے سیکیورٹی گارڈ کی درخواست پر سکھ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں جبکہ اس حوالے سے اب بھی بھارت میں بحث جاری ہے۔ 

تازہ ترین