آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی سی بی، ٹیم مالکان کی ورچوئل میٹنگ، ایونٹ کے مستقبل پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیس سامنے آنے کے بعد پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں ٹورنامنٹ کے مستقبل اور آئندہ کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا کہ دو فرنچائز نے لاہور کے میچ کراچی میں کرانے کی تجویز دی جسے پی سی بی حکام نے لاجسٹکس مسائل کی وجہ سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرائونڈ میں ڈگ آئوٹ کے ساتھ فرنچائز کے لئے لگائی گئی نشستوں پر بھی کسی کو نہ بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرسیاں منگل کو خالی تھیں، ساتھ ہی پی سی بی گیلری میں بھی برائے نام تماشائی تھے۔جبکہ انکلوژر ز میں تماشائیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

اسپورٹس سے مزید