• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی نے اپنی عمر کے تنازع پر پھر سے بحث چھیڑ دی

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان کےسابق جارحانہ آل رائونڈر شاہد آفریدی جنہیں ایک روزہ میچوں کے کم عمر ترین سنچری بنانے والے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر خود کو 44 سال کا بناکر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے اور ایک نئی بحث چھیڑ دی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس (آئی سی سی) کے ریکارڈ کے مطابق وہ 41 سال کے ہیں۔

انہوں نے 16 سال کی عمر میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا اور زمبابوے کے خلاف دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

یکم مارچ2021ء کو جب شاہد آفریدی کی سالگرہ کا دن آیا تو انہوں نے آئی سی سی کے مطابق 41 کے بجائے خود کو 44 سال کا ظاہر کیا۔ اب وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین