• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوجا (جنگ نیوز )نائیجیریا میں مسلح افراد نے گزشتہ جمعے کو ملک کے شمال مشرقی علاقے سے 317 بچیاں اغوا کی تھیں، جن میں سے 279 کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔منگل کی صبح ریاست زمفارا کے حکام نے تصدیق کی کہ طالبات کو بہ حفاظت چھڑا لیا گیا ہے۔ ان بچیوں کو جنگی بے نامی شہر میں واقع گورنمنٹ گرلز سائنس سیکنڈری بورڈنگ اسکول سے اغوا کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق اغوا کی جانے والی لڑکیوں میں سے 38طالبات ابھی لاپتا ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ ان بچیوں کی رہائی کیسے ممکن ہوئی۔

تازہ ترین