• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن کی گاڑی روکنے والے کسان حامی سردار کو گرفتار کرلیا گیا

اجے دیوگن کی گاڑی روکنے والے کسان حامی سردار کو گرفتار کرلیا گیا 


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز صبح 9 بجے کے قریب اجے دیوگن کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے گوریگاوں ایسٹ میں فلم سٹی جا رہے تھے ۔ اسی دوران فلم سٹی کے گیٹ سے بالکل پہلے ایک سردار نے اجے دیوگن کی گاڑی روک دی اور سردار نے اجے دیوگن کو یہ کہنا شروع کر دیا کہ دہلی کے کسان اتنے دنوں سے مظاہرہ کررہے ہیں ، لیکن آپ ان کی حمایت میں ٹویٹ کیوں نہیں کررہے ہیں ۔تقریبا 15 منٹ تک اجے دیوگن کی گاڑی کو روکنے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اجے دیوگن کو وہاں سے نکالا ۔ اس کے بعد اجے دیوگن فلم سٹی کے اندر اپنے سیٹ پر چلے گئے ۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ڈنڈوشی پولیس نے اجے دیوگن کی گاڑی کو روکنے والے سردار کوگرفتار کرلیا ۔اجے دیوگن کی کار روکنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ صرف کسانوں کے حقوق کے لئے بات کرنے کیلئے کہنے گیا تھا ، یہ کوئی بڑا جرم تو نہیں ہے ۔پھر پولیس نے اسے کیوں گرفتار کیا ۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔ اجے دیوگن کی گاڑی روکنے والے سردار کا نام راجدیپ سنگھ ہے اور اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 341 ، 504 ، 506 کے تحت شکایت درج کی گئی ہے ۔اس واقعہ کے بعد فلم سٹی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ ممبئی کی فلم سٹی میں روزانہ کافی شوٹنگ ہوتی ہے ۔ اس طرح سے کسی فلم اسٹار کی گاڑی کو روکے جانے اور بحث و مباحثہ کئے جانے کے بعد سیکورٹی پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں ۔ چنانچہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے ، اس لئے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین