• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڑھنے کی اہلیت نہ رکھنے والا اب پی ایچ ڈی کا طالبعلم

لندن (پی اے) برسٹل کا سابق طالبعلم جو 13 سال کی عمر تک پڑھ نہیں سکتا تھا اب پی ایچ ڈی میں زیرتعلیم ہے۔ اس نے یونیورسٹی سے فرسٹ کلاس ڈگری حاصل کی ہے۔ 22 سالہ ولیم کارٹر کو شدید ڈائزلکسیا اور ڈائی سپریکسیا کا عارضہ تھا اور وہ پرائمری سکول میں کچھ پڑھ نہیں سکتا تھا۔ اس کا ڈائزلکسیا عارضہ ڈائیگنوز ہونے کے بعد اس کے گریڈ میں تیزی سے بہتری آنے لگی۔ اس نے یونیورسٹی آف برسٹل سے سیاسیات اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کی اور اب وہ امریکہ میں زیرتعلیم ہے۔ کارٹر کا کہنا ہے کہ کیسے پڑھنے اور لکھنے کے بارے میں جاننے سے دنیا بہت زیادہ ذہن ہوگئی اور اب اس کی وجہ سے میرے لئے دنیا بہت اچھی ہوگئی ؟ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ڈائزلکسیا نے بنادیا جو میں آج ہوں۔ ولیم کارٹر کو لندن سکولز اور بلیک چائلڈ آئوٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ ملے ہیں اب وہ ماہر تعلیم کی حیثیت سے زندگی گزارنے کا خواہاں ہے اور پھر وہ پھر سیاسی نظام کو تبدیل کرے گا جو کہ ٹوٹا پھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دوسروں کی مدد اور قسمت کی وجہ سے میں سماجی اقتصادی رکاوٹوں کی باوجود یہ حاصل کر پایا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی اور معاشرے میں سماجی و اقتصادی رکاوٹیں مسائل پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ ڈیموگرافی کی کم نمائندگی نے مجھے ایک چیز کے بارے میں آگاہی دی جب آپ حقیقی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں تو ایک مسئلہ ہوتے ہیں یاس کے بجائے رول کا حصہ۔ کارٹر یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکیلی میں پولیٹیکل جیوگرافی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں جہاں انہیں فل برائٹ سکالرشپ ملی۔ ان کے کام میں ٹرانس اپلانٹک سلیو ٹریڈ میں ریسکلائزیشن کے ماخذ بھی شامل ہیں۔ برسٹل میں ان کے اکیڈمک ایڈوائزر جوناتھن فلائیڈ نے برطانیہ بھر کے سکینڈری سکولز میں وسیع طور پر پولیٹکل تھیوری کی تعلیم کےلئے انشی ایٹو کا منصوبہ بنایا ہے امید ہے کہ اسے جلد لانچ کیا جائے گا۔
تازہ ترین