• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینڈرز میں غیر قانونی شرائط، کنٹریکٹرز کا اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک پی ڈبلیو ڈی میں طلب کئے جانے والے ٹینڈرز میں غیر قانونی شرائط رکھنے جانے پر کنٹریکٹرز کی ایسوسی ایشنز کا اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن،آل سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز آف پاکستان ایسوسی ایشن،پروفیشنل کنٹریکٹرزایسوسی ایشن ، مہران کنٹریکٹرزایسوسی ایشن ، اور پاک پی ڈبلیو ڈی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں جس میں ایس ایم نعیم کاظمی ، عبدالرحمن ، حاجی سراج خان مندووخیل ، توقیر بھٹی ، ذولفقار خان ، عبدالطیف خان ، اشفاق شیروانی، سعید مغل، گلزار خان ، ابیل احمد نے شرکت کی اجلاس میں پاک پی ڈبلیو ڈی ساؤتھ زون میں ٹینڈرز پو رے پاکستان سے علیحدہ شرائط پر ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں ، ان نمائندوں کے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی وفاقی ادارہ ہے اس میں صرف کراچی کے ٹینڈرز کے لئے انوکھی شرائط لگا کر کنٹریکٹرز کو ان ٹینڈرز میں شرکت سے روکا جارہا ہے کراچی کے ٹینڈرز میں لگائی غیر قانونی شرائط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اعلی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جائےگی پاک پی ڈبلیو ڈی ساوتھ زؤن کی مختلف ڈویثزن میں کراچی میں تعمیر و مرمت کے لئے ممبران قومی اسمبلی کے فنڈز کے کاموں کے لئے طلب کردہ ٹینڈرز کی قیمت فروخت میں 500 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کردیاگیا ہے، جبکہ پورے ملک میں کسی جکہ یہ اضافہ نہیں ہو۔

تازہ ترین