• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کر گئے ، وہ نصف صدی تک ثناء خوانی کرتے رہے،ان کی نعتیں مدینے کو جائیں، اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے،سننے والوں میں بے انتہا مقبول ہیں، الحاج سعید ہاشمی کی 30 سے زائد نعت خوانی پر مشتمل والیم ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں ادا کیجائیگی،جبکہ تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں ہوگی ۔دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نےالحاج سعیدہاشمی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

تازہ ترین