• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، سندھ اسمبلی کے 7 ارکان معذوری کے باعث خود ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

کراچی(این این آئی) سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کے دوران سندھ اسمبلی میں 7حکومتی اراکین معذوری کے باعث ووٹ خود کاسٹ نہیں کرسکے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پروین قائم خانی ویل چیئر پر سندھ اسمبلی پہنچیں اور کہا کہ وہ خود ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتی ہیں۔ پروین قائم خانی کا ووٹ ارباب لطف اللہ نے کاسٹ کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق علی نواز مہر کا ووٹ شبیر بجارانی نے کاسٹ کیا۔ مراد علی شاہ سینئر نے کہا کہ ان کی نظر کمزور ہے، ان کا ووٹ گنور اسران نے کاسٹ کیا۔صوبائی وزیر ہری رام کشوری نے بھی کہاکہ پڑھ نہیں سکتے۔

تازہ ترین