راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود نے جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے تین پورہ ڈیم، سپورٹس کمپلیکس، جم خانہ، گردوارہ بھائی کرم سنگھ، مسجد افغانہ سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے ڈی سی دفتر جہلم میں اجلاس کی صدارت کی اور تمام ترقیاتی کاموں کا آن لائن پورٹل پر جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ایکسین کو کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم دیا۔ بعدازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر کے ہمراہ مسجد افغانہ جہلم اور گردوارہ بھائی کرام سنگھ جہلم کی تزئین و آرائش و بحالی کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔