• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں دوموٹرسائیکل سوارجاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں دو موٹرسائیکل سوارجاں بحق اورایک شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ مری روڈ پرنادرا آفس کے سامنے گاڑی کی ٹکرلگنے سے دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے، بدھ کی صبح سلمان ولدگلزار ہسپتال میں جاں بحق ، جبکہ زخمی ساتھی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر ریسکیو 1122کے مطابق جی ٹی روڈٹیکسلامیں نواب آباد اوورہیڈ بریج پر موٹرسائیکل سوار 38سالہ محبوب ولدمنصب داد ڈمپرکے نیچے آکرکچلاگیا ۔
تازہ ترین