• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 31 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 12ملزموں کوگرفتار کرکے 1870گرام چرس، 25لٹر اور 3بوتل شراب برآمد کر لی۔پولیس نے 3 اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کرلیا۔ 7ملزموں سے330 پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں ۔4ملزموں کو گرفتار کرکے4پستول بھی برآمد کر لئے گئے۔ پیر ودہائی پولیس نے بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے پولیس نے گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے صدامی گینگ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا۔ دریں اثناءاسلام آبادپولیس نے ماہ فروری میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں 93منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمدکی۔
تازہ ترین