• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی گلگشت کی انجمن تاجران کے ممبران سے سکیورٹی انتظامات پر میٹنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے انجمن تاجران کے ممبران سے سیکیورٹی انتظامات و دیگر امور کے حوالہ سے میٹنگ کی۔ ایس ڈی پی او نیو ملتان امتیاز احمد چنگوانی، ایس ایچ او نیو ملتان اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھےبڑی تعداد میں تاجر برادری میٹنگ میں شریک ہوئی۔ایس پی گلگشت نے تاجران سے سکیورٹی و دیگر معاملات پر گفتگو کی میٹنگ کے دوران انجمن تاجران سے سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔انہوں نے کہا شہر بھر میں کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور اہم مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین