آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 63 اموات



پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 519 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 987 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 473 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 90 لاکھ 97 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 17 ہزار 117 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 55 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 904 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 388 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 74 ہزار 191 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 480 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 7 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 96 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 44 ہزار 921 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 503 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 84 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 371 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 307 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید