• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کسی اعتماد کے ووٹ کی گنجائش نہیں، پلوشہ خان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما و نومنتخب سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عمران حکومت پر کل عدم اعتماد ہوچکا، اب کسی اعتماد کے ووٹ کی گنجائش نہیں ہے۔

 کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان خود گھر چلیں جائیں ورنہ نکال باہر پھینکیں گے۔

 پلوشہ خان نے کہا کہ کل شام سے عمران خان اور ان کے حواری حیرت کے سمندر میں غرق ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چوروں کا کنبہ ہے، سب ملک سے بھاگنے کی تیاری میں ہیں، سونامی غرق ہوچکا، سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ وزیراعظم کس منہ سے خطاب کر رہا ہے۔

 پلوشہ خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے جہاز میں لوٹے بھر کر حکومت بنانے والے اخلاقیات کے درس دیتے پھر رہے ہیں، چوہدری سرور کیسے پنجاب سے سینیٹر بنے کیا عمران نیازی بھول گئے؟۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اپنے اے ٹی ایمز کو جتوانے کے لیے رات کی تاریکی میں آرڈیننس جاری کیا جو کام نہ آیا،  آئی ایم آیف کے نمائندے کو سینیٹر بنوانے کے لیے عمران نے قومی خزانے کا استعمال کیا جو کام نہ آیا۔

تازہ ترین