ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف انڈسٹری کو درجنوں کامیاب فلم دے چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے ناکام ہونے کے بعد نقصان کو پورا کرنے کے لیے جیکی شروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شروف کو اپنا ذاتی ساز و سامان فروخت کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے بتایا کہ بولی وڈ فلم’ بوم‘ کی ریلیز کے وقت ان کی فیملی ایک خاص مشکل میں پھنس گئی تھی، وہ فلم ان کی والدہ عائشہ شروف نے پروڈیوس کی تھی۔ٹائیگر شروف نے بتایا کہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اور میرے والدین کو نقصان پورا کرنے کے لیے اپنا ذاتی سازوسامان بھی فروخت کرنا پڑا۔بعد ازاں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹائیگر شروف سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سا خاص کام ہے جو انہوں نے آف اسکرین سرانجام دیا ہے ؟ اس پر اداکار نے بتایا کہ میرے خیال میں والدین کے لیے گھر خریدنا، انہوں نے مجھے بہترین بچپن دیا اور انہیں گھر دینا میری جانب سے ایک چھوٹا سا عمل ہے۔ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی اپنے لیے ایک گھر خریدنا چاہتی تھیں۔