• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پرائم پر مختصر فلم ’’ دل کیا کرے‘‘ ریلیز کردی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے ناظرین کیلئے ایک کے بعد ایک ہٹ فلم پیش کرنے کے بعد See Primeنے اب فیاض خان لودھی کی مختصر فلم ‘دل کیا کرے ‘ ریلیز کردی۔یہ فلم مکمل طور پر محبت ، توقعات اور خواہشوں پر مبنی ہے جس میں مرکزی کردار علی انصاری اور عنایا خان نے ادا کئے ہیں۔فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ملازمت کی تلاش میں ایک نئے ٹائون میں آتی ہے۔ یہاں اسے ایک نوجوان سے محبت ہوجاتی ہے جو اس کوتسلیم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ وہ اس کے بارے میں حسین خواب سجاتی رہتی ہے یہاں تک کہ ایک دن اس کا محبوب حقیقت میں اس کے سامنے آجاتا ہے اورپھراسے جوکچھ پتہ چلتا ہے اس سے وہ ایک دم حیرت زدہ ہوجاتی ہے۔ فلم کا انجام کیا ہوتا ہے،یہ ناظرین کے لئے ایک افسوسناک حیرت کی بات ہے۔اس مختصر فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہاکہ ”یہ فلم اس بات کی مکمل عکاسی کرتی ہے ۔

تازہ ترین