• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذیر بلوچ کی فوجی عدالت سے فیصلے کی نقول نہ ملنے کیخلاف درخواست قابل سماعت، دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو فوجی عدالت کے فیصلے کی نقول فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو فوجی عدالت کے فیصلے کی کاپی فراہم نہ کرنے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ فوجی عدالت سے سزا کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین