• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں دکاندار جاں بحق، رینجرز کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار 60سالہ محمد اکرم جاں بحق ہوگیا سچل کے علاقےمیں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے رینجرز کا سب انسپکٹر شعیب بائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ پاپوشنگر قبرستان کے قریب ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 55سالہ ولی محمد کو زخمی کر دیا ۔ لیاری گلستان کالونی مدینہ مسجد کے قریب ڈاکووں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے45سالہ سجادکو زخمی کر دیا اور ملزمان موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

تازہ ترین