• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی چیئر مین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار نامزد

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سینیٹ کے ممبران کے الیکشن کے بعد اب دوسرا معرکہ چیئر مین سینیٹ کا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئر مین سینیٹ کے عہدہ کیلئے حکومتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ وہ گزشتہ تین سال سے چیئر مین سینیٹ چلے آرہے ہیں۔وزیر اعظم نے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ جمعرات کو اپنے رفقاء سے مشاورت کے بعد کیا۔

تازہ ترین